December 31, 2022

سال رواں کی خیر ہو

‏سب ہی کے گھر بسے رہیں سب کے مکاں کی خیر ہو
آ میرے دل دعا کریں سارے جہاں کی خیر ہو

 مژدہ ء نَو بہار میں موسمِ زرد نگار میں
حُسنِ وصال ہو کہ ہجر، امن و اماں کی خیر ہو

گزرے ہوئے دنوں کا حبس پھیل رہا ہے چار سُو
اب جو نئ ہوا چلے سالِ رواں کی خیر ہو
#2023 
‎#سلیم_کوثر


 

 

No comments:

Post a Comment