رابطے سب بحال رکھے ہیں
درد سارے سنبھال رکھے ہیں
جتنے زہریلے سانپ ہیں ہم نے
آستینوں میں پال رکھے ہیں
امتحانِ حیات میں کس نے
اتنے مشکل سوال رکھے ہیں
ذہن میں اور کچھ نہیں اپنے
بس ترے خد وخال رکھے ہیں
دیدہ و دل نکال کر احمد
اس کے قدموں میں ڈال رکھے ہیں
(رانا احمد شہید)
No comments:
Post a Comment