You will find all time best poetry of best Urdu Poets here
ویران کر گیا مجھے ، یکسر اداس کر گیا
دل کا مکیں ہوا کوئی، دل سے ہی پھر اتر گیا
تیرے بغیر زندگی گزری اسی حساب میں
اک اور شام ڈھل گئی، اک اور دن گزر گیا
پہلے تو لطف تھا فقط، اب وہ ہمارا عشق ہے
پہلے تو دل کی بات تھی، اب تو ہمارا سر گیا
شعیب بخاری
No comments:
Post a Comment