You will find all time best poetry of best Urdu Poets here
آپ کی دنیا میں کوئی باوفا ملتا نہیں
آشنا تو ہیں مگر درد آشنا ملتا نہیں
جابجا ملتے ہیں ہم سے عاصیاں اس شہر میں
ڈھونڈنے سے آپ جیسا پارسا ملتا نہیں
منزلِ جاں دھند میں ڈوبی ہوئی ہے کیا کروں
دشتِ ہجراں میں کہیں بھی راستا ملتا نہیں
حسین ثاقب
No comments:
Post a Comment