November 27, 2022

دکھ

‏کوئی تردید کا صَدمہ ھے ، نہ اَثبات کا دُکھ

جب بچھڑنا ھی مقدر ھے تو ، کس بات کا دُکھ؟

میز پر چائے کا بھاپ اُڑاتا ھُوا کپ

اور ساتھ رَکھا ھے , نہ ھونے والی ملاقات کا دُکھ__





November 26, 2022

شامیں

 ‏کیسے گزری ہیں جدائ میں ہماری شامیں

تم سے کہہ دیں تو اُجڑ جائیں تمہاری شامیں


ہجر ،پردیس ،تہی جیب ، غزل کی وحشت

تم نے دیکھی نہیں حالات کی ماری شامیں


اُس نے کچھ سوچ کے انسان میں وحشت رکھی

اُس نے ہیں سوچ کے دنیا میں اُتاری شامیں


احمد سلمان

November 25, 2022

وہ نہیں رہا

 ‏ہنسنے کا مشورہ بھی ترا خوب ہے مگر

مجھ میں تھا خوش مزاج کوئی، وہ نہیں رہا


چہرے کو دیکھ کر جو سمجھتا تھا میرا دکھ

ایسا بھی کوئی شخص مرا ہم نشیں رہا


کچھ اس لیے بھی میں یہاں اکتا گیا ہوں دوست

بستی میں ہم مزاج کوئی مل نہیں رہا


جمیل احمد قیس

Muhabbat

 کہا اس نے

تب مجھے واقعی تم سے محبت تھی کہا میں نے مجھے تو اب بھی تم سے محبت ہے وہ " تب" کی بات کرتی ہے" میں" اب" کی بات کرتا ہوں مگر جو " فاصلہ" " تب " اور " اب " کے درمیاں حائل ہے وہ ہم سے تو مل کر بھی سمیٹا جا نہیں سکتا وہ " اب " تک آ نہیں سکتی اور میں" تب " کو پا نہیں سکتا

November 24, 2022

احمد فراز

 ‏سب قرینے۔۔۔ اُسی دل دار کے رکھ دیتے ہیں 

ہم غزل میں بھی۔۔۔ ہنر یار کے رکھ دیتے ہیں 


ذکرِجاناں میں۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ دنیا کو کہاں لے آئے 

لوگ کیوں مسئلے بے کار کے رکھ دیتے ہیں 


ہم تو چاہت میں بھی غالب کے مقلد ہیں فراز 

جس پہ مرتے ہیں اُسے مار کے رکھ دیتے ہیں


احمد فراز

تجھے دیکھتے ہیں

 ‏وہ جو پامالِ زمانہ ہیں، مِرے تخت نشیں!

دیکھ تو کیسی مُحبّت سے تُجھے دیکھتے ہیں


کاسہء دِید میں بس ایک جَھلک کا سِکّہ

ہم فقیروں کی قناعت سے تُجھے دیکھتے ہیں


تُجھ کو کیا عِلم، تُجھے ہارنے والے کچھ لوگ

کِس قدر سخت ندامت سے تُجھے دیکھتے ہیں


پروین شاکر