November 14, 2025

کسی بشر میں ہزار خامی Amazing Poetry lines

 کسی بشر میں

ہزار خامی
اگر جو دیکھو تو چپ ہی رہنا
کسی بشر کا جو راز پاو
یا عیب دیکھو
تو چپ ہی رہنا
اگر منادی کو لوگ آئیں
تمہیں کُریدیں
تمہیں منائیں
تمہاری ہستی کے گیت گائیں
تمہیں کہیں کہ
بشر میں دیکھی برائیوں کو بیان کر دو
تو چپ ہی رہنا
جواز
یہ ہے
دلیل
یہ ہے
ضعیف لمحوں کی لغزشوں کو
حرام ناطے کی قربتوں کو
ہماری ساری حماقتوں کو
ہماری ساری خباثتوں کو
وہ جانتا ہے
وہ دیکھتا ہے
مگر وہ چپ ہے
اگر وہ چپ ہے
تو میری مانو
وہ کہہ رہا ہے
کہ
چپ ہی رہنا

November 04, 2025

Amazing Nasir Kazmi Urdu Poetry

 کیا دن مجھے عشق نے دکھاۓ

اِک بار جو آۓ پھر نہ آۓ اُس پیکرِ ناز کا فسانہ دل ہوش میں آۓ تو سُناۓ وہ روحِ خیال و جانِ مضموں دل اس کو کہاں سے ڈھونڈھ لاۓ آنکھیں تھیں کہ دو چھلکتے ساغر عارض کہ شراب تھرتھراۓ مہکی ہوئ سانس نرم گفتار ہر ایک روش پہ گل کھلاۓ راہوں پہ ادا ادا سے رقصاں آنچل میں حیا سے منہ چھپاۓ اُڑتی ہوئ زلف یوں پریشاں جیسے کوئ راہ بھول جاۓ کچھ پھول برس پڑے زمیں پر کچھ گیت ہوا میں لہلہاۓ