February 12, 2023

Faiz Ahmad Faiz Poetry

 ‏شرح بے دردیِ حالات نہ ہونے پائی 

اب کے بھی دل کی مدارات نہ ہونے پائی 


پھر وہی وعدہ جو اقرار نہ ہونے پایا 

پھر وہی بات جو اثبات نہ ہونے پائی 


پھر وہ پروانے جنہیں اذنِ شہادت نہ مِلا 

پھر وہ شمعیں کہ جنہیں رات نہ ہونے پائی


فیض احمد فیض

No comments:

Post a Comment