February 13, 2023

میرے خلاف - Best Urdu poetry lines

 ‏سورج مرے خلاف تھا ساۓ مرے خلاف 

ایسا بھی ایک وقت تھا ہاۓ مرے خلاف


اب میری دسترس میں ہے سارے کا سارا کھیل 

ہے کوئی ماں کا لال جو آۓ مرے خلاف 


اب دوستوں کی دوستی کا امتحاں شروع 

دشمن کی صف سے آئی ہے راۓ مرے خلاف

‏مجھ کو یہ واجبی سے عقیدت نہیں قبول

گر وہ مرے خلاف ہے جاۓ مرے خلاف


برباد کرنے والوں میں شامل رہا خلوص 

جو جان سے عزیز تھے آۓ مرے خلاف 


(ڈاکٹر علی ساحر)


No comments:

Post a Comment