جس کو دیکھو' وہ جُدائی سے ڈراتا ہے مجھے
اِس مَحبّت میں کوئی دوسرا ڈر ہے کہ نہیں ؟
وہ بَھلا شخص بُرا لگنے لگا جانے کیوں
اُس نے پوچھا تھا تمہارا کوئی گھر ہے کہ نہیں ؟
ہاں مجھے حال سنانے میں نہیں عار کوئی
آپ کے بس میں مگر دیدہؑ تر ہے کہ نہیں؟
لیاقت علی عاصِمؔ
No comments:
Post a Comment