September 25, 2023

 ‏بارش کی برستی بوندوں نے

جب دستک دی دروازے پر

محسوس ہوا تُم آئے ہو

انداز تمہارے جیسا تھا


ہوا کے ہلکے جھونکوں کی

جب آہٹ پائی کھڑکی پر

محسوس ہوا تُم گزرے ہو

احساس تمہارے جیسا تھا


میں نے گرتی بوندوں کو

روکنا چاہا ہاتھوں پر

ایک سرد سا پھر احساس ہوا

وہ لمس تمہارے جیسا تھا


تنہا میں پھر چلا بارش میں

تب ایک جھونکے نے ساتھ دیا

میں سمجھا تم ہو ساتھ میرے

وہ ساتھ تمہارے جیسا تھا


پھر رُک گئی وہ بارش بھی

رہی نہ باقی آہٹ بھی

میں سمجھا مجھے تُم چھوڑ گئے

انداز تمہارے جیسا تھا 

انداز تمہارے جیسا تھا...

No comments:

Post a Comment